میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہ کیا،شہزاد رضا

میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہ کیا،شہزاد رضا
 میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہ کیا،شہزاد رضا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہا ہے کہ میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔شہزاد رضا نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔

مزید : کلچر