کترینہ کی شارکس کے ساتھ تیراکی کی وڈیو وائرل

کترینہ کی شارکس کے ساتھ تیراکی کی وڈیو وائرل
 کترینہ کی شارکس کے ساتھ تیراکی کی وڈیو وائرل

  

ممبئی(نیٹ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف نے وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ خطرناک شارکس کے ساتھ زیرِ آب تیراکی کرتی نظر آرہی ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف دیکھنے میں جتنی نازک نظرآتی ہیں، اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ وہ ہر کام بخوبی انجام دیتی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ نے سمندر کے عالمی دن کے موقعے پر فلپائن کے سمندر میں وہیل شارکس کے ساتھ تیراکی کا انوکھا فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ سمندر کے نیلگوں پانی میں بڑی بڑی خوفناک وہیل شارکس کے ساتھ مزے سے تیر رہی ہیں۔کترینہ کیف کی وہیل شارکس کے ساتھ لی گئی زیرِ آب تصاویر اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

مزید : کلچر