کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے،امان اللہ

کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے،امان اللہ
 کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے،امان اللہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) لیجنڈ کامیڈین امان اللہ نے کہا ہے کہ جگت کا موجد پاکستانی تھیٹر ہے دنیا میں کسی بھی جگہ جگت بازی نہیں ہوتی صرف پاکستانی سٹیج ڈراموں میں جگت بازی سے مزاح پیدا کیا جاتا ہے نے کہا کہ جگت خدا کی دین ہے اب اس کو اداکار کس طرح استعما ل کرتا ہے یہ اس پر منحصرہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے کالے رنگ کا بڑا ہاتھ ہے دنیا میں جتنے بھی نامور لوگ گذرے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد کالے رنگ والوں کی جن میں باکسر محمد علی کلے ، فٹ باؤلر پیلے ، مائیکل جیکسن ،نیلسن منڈیلا، مائیک تائیسن سمیت بے شمار لوگ شامل ہیں جن کے رنگ کالے تھے ۔

مزید : کلچر