قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی

ملتان (آئی این پی) سیشن کورٹ میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے ملزم اسلم شاہین کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے کی، دوران سماعت مرکزی ملزم وسیم اور عبدالباسط کو بھی پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے اور ملزم وسیم کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : کلچر