فنکاروں کی عمرہ کی ادائیگی کے بعدرواں ہفتے واپسی ہوگی

فنکاروں کی عمرہ کی ادائیگی کے بعدرواں ہفتے واپسی ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)عمرہ کی ادائیگی کے بعد رواں ہفتے فنکاروں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔اس سال عمرہ کی ادائیگی کے لئے جو فنکار حجاز مقدس گئے تھے ان میں میگھا،ماہ نور،شاہد خان اورقیصر پیاء کے نام نمایاں ہیں جبکہ کچھ فنکار رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ماہ نور،شاہد خان اورقیصر پیاء رواں ہفتے واپس آجائیں گے جبکہ میگھا عید کے بعد وطن واپس آئیں گی۔

مزید : کلچر