شاہ رخ خوابوں کا محل ’’منت‘‘ خریدنے میں کامیاب رہے

شاہ رخ خوابوں کا محل ’’منت‘‘ خریدنے میں کامیاب رہے
 شاہ رخ خوابوں کا محل ’’منت‘‘ خریدنے میں کامیاب رہے

  

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے خوابوں کا محل ’’منت‘‘ در اصل شروع سے شاہ رخ کے نام نہیں تھا بلکہ اس گھر کے اصل مالک پارسی شخص ککو گاندھی تھے۔شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ، جس دوران شاہ رخ فلموں میں قسمت آزمائی کررہے تھے اس وقت ان کا خواب تھا کہ وہ ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع یہ بنگلہ حاصل کریں جوآج ’’منت‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تقریباً 2446 مربع میٹر پر واقع شاہ رخ خان کے بنگلے منت کا شمار ممبئی کے مہنگے گھروں میں ہوتا ہے،جہاں وہ اپنی بیوی گوری ،تینوں بچوں آریان ، سہانا ،ابراہیم اور اپنی بہن شہناز لالہ رخ کے ساتھ رہتے ہیں۔ شاہ رخ سے پہلے یہ گھر ایک پارسی شخص ’’ککو گاندھی‘‘ کا تھا جسے شاہ رخ خان نے 13 کروڑ 32 لاکھ روپے میں خرید لیا

،ابتدا میں شاہ رخ وینا ولا کا نام ’’جنت‘‘ رکھنا چاہتے تھے لیکن اپنی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے بعد انہوں نے اسے ’’منت‘‘ کانام دے دیا۔واضح رہے کہ ’’منت‘‘ کسی محل سے کم نہیں اس کی تزئین و آرائش میں 4 سال کا طویل عرصہ لگا تھا،یہ گھر 20 ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے۔

مزید : کلچر