عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی‘صومیہ خان

عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی‘صومیہ خان
 عوام نے جو عزت اور مقام دیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی‘صومیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) ورسٹائل گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی‘ آنے والے وقت میں شائقین کو سرپرائز دے سکتی ہوں‘ خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔وہ گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کررہی تھیں۔صومیہ خان نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور میں شائقین کو آنے والے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔

مزید : کلچر