لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں،مون پرویز

لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں،مون پرویز
 لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں،مون پرویز

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویز نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران نے بہت سے گلوکاروں کو گھر بیٹھا دیا ہے لیکن مایوس کن صورتحال کے باوجود بہتری کی توقع رکھنی چاہئے کیونکہ اچھے دن لوٹ کر ضرور آئیں گے۔ جب کچھ عرصہ پہلے زیادہ فلمیں بن رہی تھیں کہ بہت سے نئے گلوکاروں کو بھی مواقع ملے لیکن اب حالات بہت مختلف ہیں۔ گلوکاروں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے شوز وغیرہ کرنا پڑتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑے بڑے گلوکار لائیو گانے سے گھبراتے ہیں اور ریکارڈ شدہ گانوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن میں ہمیشہ لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہوں ۔

اور مجھے ہمیشہ ہی اس کا بہت اچھا رسپانس ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مون پرویز نے بتایا کہ میں اپنے البم پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔ جلد ہی دو ویڈیو بھی لانچ کررہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ گانا صرف اچھے ویڈیو کی بدولت ہی مقبول ہوتا ہے۔ البتہ ویڈیو گانے کی مقبولیت میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید : کلچر