رواں مالی سال زرعی شعبے کی بڑھوتری کی شرح میں اضافہ

رواں مالی سال زرعی شعبے کی بڑھوتری کی شرح میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران جولائی سے لیکر مارچ تک کے عرصہ میں زرعی شعبے کی بڑھوتری کی شرح3.46 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں یہ شرح 0.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں کاٹن کی10.671 ملین گانٹھوں کی پیداوار حاصل کی گئی جبکہ گزشتہ سال پیدواری حجم 9.917 ملین گانٹھیں رہاتھا۔اس طرح اس اہم فصل کی پیداوار میں 7.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال گندم کی پیداوار 25750ہزارٹن ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ گزشتہ سال پیداواری حجم 25633 ہزارٹن رہا تھا یوں گندم کی پیداوار میں تقریباً 0.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق ایک اوراہم اورنقدآور فصل چاول کی پیداوار کا حجم 6849 ہزارٹن ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں اس کا حجم 6801 ہزار ٹن رہا تھا۔مکئی کی فصل کی پیداوار میں اضافہ کی شرح 16.3فیصد رہی ہے۔

مزید :

کامرس -