11مہینوں کے دوران ساڑھے 17ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

11مہینوں کے دوران ساڑھے 17ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

کراچی(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کے پہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی)میں 17463.62 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 17843.68 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔مئی 2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1867.34 ملین ڈالر تھی جو کہ اپریل 2017 کے مقابلے میں 21.36فیصد زیادہ، اور مئی 2016 کے مقابلے میں 3.77فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک مئی 2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب514.5 ملین ڈالر، 427.25 ملین ڈالر، 248.88 ملین ڈالر، 239.2 ملین ڈالر، 209.95 ملین ڈالر، اور 51.19 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب547.77 ملین ڈالر، 380.74 ملین ڈالر،202.1 ملین ڈالر،240.62 ملین ڈالر، 216.71 ملین ڈالر اور41.6ملین ڈالر تھیں۔ مئی 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر176.37 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2016 میں ان ملکوں سے 169.85 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید : کامرس