اینوائرو کا ملک کی معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ساتھ اشتراک

اینوائرو کا ملک کی معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کے ساتھ اشتراک

لاہور(پ ر)کنزیومر الیکٹرانکس،ہوم اپلائنسز اور پاورسالوشنزکی وسیع رینج کے سرکردہ مینو فیکچررEnviro نے حال ہی میں ملک کی معروف آن لائن شاپنگ ویب سائٹ 145www.JoChaho.pk146کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب صارفین 145www.JoChaho.pk146کی ویب سائٹ سے Enviroمصنوعات کی آن لائن خریداری کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔صارفین اب جوچاہو پر Enviroکی کچن اپلائنسز،ایئر کنڈیشنرز اور واٹر ڈسپنسر سمیت دیگر مصنوعات کی آن لائن بکنگ کے ذریعے بہترین ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کرسکیں گے ۔Enviroکچن اینڈ اسمال ڈومیسٹک اپلائنسز کے پراڈکٹ منیجر توصیف ظفر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ Enviro اور جو چاہو ویب سائٹ کے درمیان اس اشتراک سے ہمارے صارفین کو انتہائی سہولت حاصل ہوگی اور اب صارفین نہ صرف گھر بیٹھے Enviro کی پسندیدہ مصنوعات کی گھر بیٹھے خریداری کرسکیں گے بلکہ ان مصنوعات کی خریداری پر خاطر خواہ رعایت بھی حاصل کرسکیں گے ،Ruba-SEZ گروپ آف کمپنیز کے ایک حصے کے طور پر Enviro ایک تیزی سے ترقی کرنے والی عالمی انٹرپرائز ہے جو کہ عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی کی حامل ہے اور صارفین کا مکمل اعتماد رکھتی ہے

،Enviroکی مصنوعات پاکستان بھر میں مقبول ہیں جو کہ یہاں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں ،پاکستا ن بھر میں Enviro کی مصنوعات مکمل وارنٹی اور بعد از فروخت سروس کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہیں۔

مزید : کامرس