ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے

ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کیخلاف بھی ایکشن لیں جو ایکسپائری ڈیٹ کو دوبارہ پرنٹ کر کے چیزیں بیچ رہے ہیں ۔ایسوی ایشن کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک لکھے گئے ایک خط میں اتھارٹی کے ناقص اور مضر صحت اشیاء خورونوش کی فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن کوسراہا گیا۔پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری علی متو کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے کہ امپورٹرز ایسوسی ایشن فوڈاتھارٹی کی جانب سے ایسے اقدام کو ایک جہاد سے کم نہیں سمجھتی اور ان کے اس اچھے کام میں ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن کے ممبرز جو کہ بہترین اشیاء خورونوش کے امپورٹرز اور مارکیٹ میں ڈیلرز ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ ایکسپائری اور تاریخ کو تبدیل کرنے والے افراد کیخلاف ٹھوس اقدام کئے جائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اتھارٹی کو اپنے اہلکاروں کو تاریخ معیاد کے اختتام ، تبدیلی، اور اس کے اصل ہونے کے بارے میں ٹریننگ دینی چاہیے۔

ایسوی ایشن سیکرٹری علی متو نے اس طرف نشاندہی کی ایسے لوگ سمگل شدہ اشیاء بیچ رہے ہیں جن پر نہ کسی امپورٹر کانام ہے نہ ہی ڈسٹری بیوٹر کا اور ایسی اشیاے معیار کے اعتبار سے بہتر ہونے میں شکوک شبہات پیدا کرتی ہیں ۔ اس طرح کے اقدام نہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں بلکہ ملکی معیشت کو بھی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ایسے مضر صحت اشیاء خورونوش اور ناقص فوڈ بازاروں کیخلاف وزیر اعلیٰ کے ویژن کے ساتھ کام کر نے کو تیار ہیں۔

مزید : کامرس