وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کا قطر چیمبر سے رابطہ، قطر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی پیش کش

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کا قطر چیمبر سے رابطہ، قطر کی غذائی ضروریات ...

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے قطر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت نے قطر چیمبر آف کامرس سے رابطہ کیا ہے۔ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت نے قطر کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی پیش کش کی ہے۔ قطر کو چاول، گوشت، زرعی اجناس اور پھل 2 دن میں بھیجنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ قطر چیمبر آف کامرس سے درخواست کی گئی ہے کہ قطری امپورٹرز اپنی ضروریات سے پاکستان کو فوری آگاہ کریں۔

۔#/s#

مزید : کامرس