اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی بک بلڈنگ کا عمل جاری
کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی بک بلڈنگ کا عمل جاری ہے ۔ اسٹاک ایکس چینج کے آفر کردہ حصص کی 75 فی صد بولی مکمل ہوگی ہے۔تفصیلات کیمطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حصص کی بک بلڈنگ کا عمل جاری ہے ۔ اسٹاک ایکس چینج کے آفر کردہ حصص کی 75 فی صد بولی مکمل ہوگی ہے ۔ اسٹاک ایکس چینج کے 20 فی صد حصص کی اولین عوامی فروخت کی جارہی ہے ۔
سرمایہ کاروں نے 28 سے 30 روپے فی شیئر بولی دی ہے ۔ بک رنر ایم سی بی بینک کا ویب پورٹل لنک ڈاؤن ہونے سے بک بلڈنگ کے عمل میں ایک دن کی توسیع کی گئی ۔ بک بلڈنگ کے لئے 115سرمایہ کاروں کی بولی موصول ہوئی ہے۔