عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے،برطانیہ کے انتخابات کے نتائج کے انتظار میں یوروزون کے سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں محدود ہونے اور یورو کے دباؤ میں آنے کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 0.9 فیصد تک گرنے کے بعد 1275.06 ڈالر فی اونس پر آگئے ہیں۔فیوچر ٹریڈینگ میں ماہ اگست کے لئے امریکی سونے کے بھاؤ بھی 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 1277.40 ڈالر فی اونس رہے۔

چاندی کے نرخ بھی ایک فیصد تک کم ہو کر 17.37 ڈالر فی اونس اور پلاٹینیم کے نرخ بھی کم ہوئے اس کے سودے 933.24 ڈالر فی اونس میں ہوئے جبکہ پلاڈیم کے بھاؤ 1.9 فیصد چڑھنے کے ساتھ 849.75 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
hma/jav/msb 1234

مزید :

کامرس -