پرائس مجسٹریٹوں کے میگا سٹوروں پر چھاپے،الفتح سٹور کو 2لاکھ جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے میگا سٹوروں پر چھاپے،الفتح سٹور کو 2لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی سی کی ہدایت پر شہر کے تمام میگا سٹورز کو چیک کررہے ہیں اور جہاں کہیں گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی خلاف ورزی پائی جا تی ہے وہاں پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کو آرٹر) صولت حیات وٹو نے الفتح سپر سٹور اور ایچ کریم بخش سٹور کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران سبزیوں اور پھلوں پر گراں فروشی کر نے پر الفتح سٹور کو2لاکھ روپے جبکہ ایچ کریم بخش سٹور کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیااور کارروائی کرتے ہوئے 1405مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر26دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,04,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،102افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر108افراد کو گرفتار کروایا گیا۔112 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔