اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،مولاناعزیز الرحمن ثانی
لاہور (پ ر) عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں،نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے ان خیالات اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس ، مولاناسیدضیا ء الحسن شاہ،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز،قاری ظہورالحق،مولانا خالدمحمودنے لاہور کی مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔