2018کے الیکشن کے بعد بھی جمہوری حکومت قائم ہو گی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ن اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرے کہا ہے کہ2018ء کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں جمہوری حکومت ہی قائم ہو گی،اپوزیشن کی سیاست مفروضوں پر مبنی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،تمام تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں اور عدالت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، تفتیش کے دوران تضحیک آمیزرویہ نہیں اپناناچاہیے، ن لیگ کی حکومت کی بہترین پالیسیوں کے باعث ملکی مسائل حل ہو رہے ہیں اور ادارے مستحکم ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری شہباز،رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔