حسین نواز کی تصویر ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے لیک کرائی گئی

حسین نواز کی تصویر ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے لیک کرائی گئی

لاہور (سٹی رپورٹر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد ٹاؤن و تحریک انصاف کے رہنما میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کومتنازعہ بناکراپنی مظلومیت کا جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے، سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی کے قیام سے متعلق فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے عقل اور علم سے بہرے ثابت ہوئے،انہیں اندازہ ہی نہیں تھاکہ ان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئی شک نہیں شہزادہ حسین نواز کی تصویر حکومت نے خود لیک کرائی تاکہ ہمدردیاں حاصل کرسکے ، پاکستان میں بھی وزرائے اعظم اور اہم شخصیات عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑی ہوتی رہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1