مٹھائیاں بانٹنے والے اب مرثیے کیوں پڑھ رہے ہیں

مٹھائیاں بانٹنے والے اب مرثیے کیوں پڑھ رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ چند ہفتے قبل مٹھائیاں بانٹنے والے اب مرثیے کیوں پڑھ رہے ہیں انہیں شائد لڈوؤں کا اب مزہ آ رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ 30 برسوں تک حکمرانوں کرنے والے اپنی کرپشن کا 30 دن تک حساب بھی دیں ، عبدالعلیم خان نے کہاکہ جنہیں ملک لوٹتے ہوئے تکلیف نہیں ہوئی انہیں حساب دیتے ہوئے کیوں پریشانی ہو رہی ہے ، جے آئی ٹی صرف حساب ہی تو مانگ رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ درحقیقت نوازلیگ عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کا منصوبہ بنا چکی ہے اور اس خفیہ پلان کا راز افشاء کرنے پر نہال ہاشمی کا ڈرامہ بھی رچایا گیا ،عبدالعلیم خان نے کہاکہ درحقیقت حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس کا کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے