صنعتوں کی ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے

صنعتوں کی ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے

لاہور(سٹی رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کی ترقی کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی19248میگا واٹ ریکارڈ پیداوار خوش آئند ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں صنعتی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ لاہور کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ فیروز پور انڈسٹریل ایریا میں طویل ترین بندش پریشان کن ہے جس سے صنعتی شعبہ متاثرہورہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1