وزیر اعلیٰ بھڑکیں مارنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کریں،یاسر گیلانی

وزیر اعلیٰ بھڑکیں مارنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کریں،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ بھڑکیں مارنے کے عادی ہیں پہلے وہ زرداری کی پیٹ سے لوٹی ہوئی دولت نکالنے کی باتیں کرتے تھے اور اب پٹواریوں کو دھمکیاں لگا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بھڑکیں مارنے کی بجائے ٹھوس اقدامات کریں اقتدار کے مزے لینے والے شہباز شریف نے پچھلے نو سالوں سے سوائے نعرے اور دھمکیاں لگانے کے کچھ نہیں کیا صوبے میں جرائم، بے روزگاری، خودکشیاں، اقربا پروری اپنے عروج پر ہے پورے صوبے میں وزیر اعلیٰ کی تصویرں اور اشتہارات نظر آتے ہیں۔ رمضان بازاروں میں بھی وزیر اعلیٰ کی فلیکسیں نظر آتی ہیں عوام ناقص اشیا کی وجہ سے ان بازاروں کا رخ نہیں کر رہے 9 سو ارب روپے کی سبسڈی گلے سڑی اشیا کی شکل میں وزراء تلف کر تے نظر آر ہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1