بلاول بھٹو بھی عمران کی طرز پر سیاست کر رہے ہیں،آزاد علی تبسم

بلاول بھٹو بھی عمران کی طرز پر سیاست کر رہے ہیں،آزاد علی تبسم

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان سے سبق سیکھیں۔ بلاول بھٹو بھی عمران خان کی طرز کی سیاست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یادرکھیں جس طرح عمران خان ناکام ہوئے وہ بھی ناکام ہوں گے ۔ عمران خان کی دھرنا سیاست نے 2014ء میں بھی ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری عمران خان کا رویہ ترک کردیں ورنہ ان کو سیاست کو بھی نقصان پہنچنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1