انسداد ڈینگی ٹیمیں اپنے فرائض لگن سے ادا کریں،شاہد حسین

انسداد ڈینگی ٹیمیں اپنے فرائض لگن سے ادا کریں،شاہد حسین

لاہور(جنرل رپورٹر)ممبر سی ایم آئی ٹی و چیئرمین ترک کمیٹی شاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے ۔ روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لئے خصوصی ٹیمیں اپنی اپنی ڈیوٹیاں پوری لگن سے اداکریں اور نشتر ٹاؤن کی حدود میں واقع ہر ایک جگہ کی مکمل چیکنگ کی جائے۔انہوں نے یہ بات ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹاؤن کا رواں سیزن میں 16 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے ، کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نشتر ٹاؤن کی حدود میں آنیوالے تمام علاقوں میں ڈینگی کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور تمام متعلقہ ایریوں میں ڈینگی آؤٹ ڈور اور انڈور سرویلنس جاری ہے۔شاہد حسین نے ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ کے نمائندگان اینٹی ڈینگی مہم میں تیزی لائیں اور بروقت لاروا تلف کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں ۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ڈینگی سرویلنس اور انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں پوری رفتار سے جاری رکھی جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1