سنی اتحاد کونسل 17جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی برسی میں شرکت کریگی

سنی اتحاد کونسل 17جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی برسی میں شرکت کریگی

لاہور(پ ر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 17جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی برسی کے اجتماعات میں شریک ہو گی جبکہ 12جون کو شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کا یوم شہادت ملک بھر میں منایا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمرانوں کا عبرت ناک انجام قریب ہے۔ حکمران خاندان پہلی بار احتساب شروع ہونے پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل مشائخ کونسل کے سربراہ خواجہ غلام قطب الدین فریدی کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امت کی تقسیم در تقسیم کے پیچھے امریکہ کاہاتھ ہے۔ مسلم حکمران امریکی ڈھولک پر رقص کررہے ہیں۔ اسلامی دنیا کے بڑھتے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1