کشمیر میں مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،عبدالغفار روپڑی

کشمیر میں مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(سٹی رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنماحافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا نظریاتی ملک ہے،بیرونی قوتیں اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو نظریاتی اورفکری طور پر زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایاجائے، کشمیر پر انڈیا کا کوئی حق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گلبرگ میں افطار ڈنر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے حافظ عبدالوھاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر اور حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی ودیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کے نام پر ملک میں قتل و غارت گری پاکستان کے اندر کا نہیں باہر کا ایجنڈا ہے۔اسلام امن سلامتی کا دین ہے یہ آپس میں تشدد اور قتل وغارت گری کی اجازت نہیں دیتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1