تحفظ ختم نبوت شفاعت محمدیؐ کا بہترین ذریعہ ہے،علماء کے خطبات جمعہ

تحفظ ختم نبوت شفاعت محمدیؐ کا بہترین ذریعہ ہے،علماء کے خطبات جمعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃالمبارک کے اجتماعات میں ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور آئمہ عظام نے مغفرت کے لئے اللہ سے دعائیں مانگیں اور پاکستان کی سلامتی وترقی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں ۔مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں اور مبلغین نے خطبات جمعۃ المبارک میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مقدس کام شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے ایک ڈی پی اووقاص کی مسلمانوں اور شہریوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔