ایل ڈی اے کا آئندہ مالی سال ٹوئن ٹاور خود تعمیر کرنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے کا آئندہ مالی سال ٹوئن ٹاور خود تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے خبر نگار سے)ایل ڈی اے کا میگا پراجیکٹ ٹوئن ٹاور آئندہ مالی سال میں اون سورس تعمیرکرنے کا فیصلہ ، ایل ڈی اے نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بجائے ٹوئن ٹاور کی تعمیر خود کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس سے قبل غیرملکی کمپنیوں اور تعمیرات گروپس کو جوائنٹ وینچر کے تحت منصوبے کی دعوت دی تھی۔ ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام چین اور ترکی میں سرمایہ کاروں کے سامنے منصوبہ پیش کرچکے ہیں۔جیل روڈ پر 22 کنال اراضی پر 28 منزلہ ٹوئن ٹاور تجویز کیا گیا ہے۔ ٹوئن ٹاور پر 4 ارب 25 کروڑ روپے سے زیادہ تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے جبکہ اراضی ایل ڈی اے کی اپنی ہوگی۔ ٹوئن ٹاور کے لئے بنوولنٹ فنڈ کی جانب سے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔نئے فیصلے کے مطابق ٹوئن ٹاور کا گرے سٹرکچر سو فیصد ایل ڈی اے اپنے اون بجٹ سے مکمل کرے گا جبکہ گرے سٹرکچر پر دو ارب روپے لاگت آئے گی جسے بجٹ میں رکھا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1