انرجی بحران کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کچھ نہیں کر سکی ، شاہد صد یق
لاہور ( پ ر) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ انرجی بحران میں مسلم لیگ ن کی حکومت سوائے باتوں کے کچھ نہیں کر سکی بحران جوں کا توں ہے عوام لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور حکومت کے حواری سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے موجودہ چار سالوں میں جتنے پیسے اشتہاروں پر لگائے ہیں اگر وہی انرجی بحران پر خرچ کر دیتے تو لوڈشیڈنگ کی صورت حال مختلف ہوتی۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کا بُرا حال کر دیاہے بجلی کے ساتھ ساتھ پانی بھی نایاب ہو گیا ہے شہری برتنوں کو اُٹھائے پانی کی تلاش میں ادھر اُدھر مارے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے شارٹ فال 3ہزار سے00 66 تک پہنچ چکا ہے عوام بلبلا اُٹھے ہیں اور جھولیاں اُٹھا کر حکمرانوں سے چھٹکارے کی دعا مانگ رہے ہیں