زائد المعیاد ادویات کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

زائد المعیاد ادویات کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں پڑی کروڑوں روپے کی ادویات میں سے بیشتر مئی میں زائد المعیاد ہو گئیں جبکہ باقی رواں مالی سال کے اختتام 30 جون تک ایکسپائر ہو جائیں گی۔ مختلف بیماریوں کے لئے ہسپتالوں کو مہیا کی گئی ایک روپے کی گولی سے لیکر 1345 روپے تک کے انجکشن سمیت 180 اقسام کی پونے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی 27 لاکھ 2 ہزار 256 گولیاں، شربت اور سالٹ رواں ماہ کے اختتام پر قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1