بجٹ نے حکومتی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ،نوشین حامد

بجٹ نے حکومتی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ،نوشین حامد

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ بجٹ نے حکومتی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ، ہر طرف لوٹ مار ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں ایک بھی بڑا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا اس مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے لئے20ارب روپے رکھے گئے جن میں سے صرف 7ارب روپے خرچ کئے گئے ، حکومت نے سکولوں میں چھتیس ہزار کمرے بنانے کا اعلان کیا حکومت بتائے کہ وہ چھتیس ہزار کمرے کہاں ہیں،2600ٹیوب ویل بند ہیں ،پینے کے صاف پانی کے منصوبے کے لئے رکھے گئے 130ارب روپے میں سے صرف ڈھائی ارب روپے خرچ ہوئے صوبے میں ایک کروڑ 35لاکھ نوجوان بیروزگار ہیں کیا تیس ہزار ٹیکسیاں چلانے سے بیروزگاری ختم ہو سکے گی ۔آپ نے دس سالوں سے نعروں سے کام چلا لیا ہے ،بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آشیانہ کا بڑا شور سنتے تھے لیکن آج یہ سکیم افسانہ بن گئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1