ورکرز کنفیڈریشن نے بچوں سے مشقت ختم کرنے کا دن منایا

ورکرز کنفیڈریشن نے بچوں سے مشقت ختم کرنے کا دن منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام محنت کشوں نے پاکستان میں کمسن بچوں سے مشقت اور انہیں خطرناک کام ، جہالت سے آزاد کرانے اور بچوں کی محنت پر گزارہ کرنے والے غریب خاندانوں کو سماجی تحفظ کی فراہمی اور کمسن بچوں سے مشقت کے خاتمہ کے لئے عالمی دن منایا ۔ لاہور میں بچوں اور اْن کے خاندانوں اور ٹریڈیونین نمائندگان نے جلوس نکال کرمرکزی اور صوبائی حکومتوں سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں دو کروڑ بیس لاکھ غریبوں کے بچوں کو سکول کی تعلیم سے محروم رکھنے کی بجائے بامقصد مفت تعلیم کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آرٹیکل نمبر 25۔اے کے تحت ضمانت شدہ تعلیم کا حق مہیا کرائے ،آئین کی آرٹیکل نمبر 11 کے تحت کمسن بچوں کی محنت کے خاتمہ کے لئے جو غریب خاندان اپنے بچوں کی محنت پر گزارہ کرتے ہیں اْنہیں سماجی تحفظ فراہم کرکے اْن کی مالی امداد کا انتظام کرے۔ اس موقعہ پرکمسن بچوں کی محنت کے خاتمہ، اْنہیں بامقصد مفت تعلیم اور اْن کے خاندانوں کو معاشی تحفظ کی ضمانت دینے کے حق میں بختیار لیبرہال سے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک بچوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جلوس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اْسامہ طارق، نیاز خان،چوہدری محمد انور، محمد یونس کمبوہ ودیگر راہنماء شامل تھے۔