عید الفطر کے بعد مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کا کنونشن ہو گا،خرم روحیل

عید الفطر کے بعد مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کا کنونشن ہو گا،خرم روحیل

لاہور (پ ر) خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن لاہور نے سیکرٹریٹ یوتھ ونگ داروغہ والا میں دئیے جانے والے افطار ڈنر کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے فوراً بعد ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ اس کنونشن میں حالات حاضرہ کا حقیقت پسندانہ جائزہ بھی لیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی اور مرکزی حکومت کی کارکردگی پر بھی نگاہ دوڑائی جائے گی اور آئندہ کے لیے یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سچائی، خدمت اور ملکی خوشحالی کے لیے انتھک جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ملک کی بعض سیاسی قوتوں کو پاک وطن کی ترقی کے مخلصانہ اقدام ایک آنکھ نہیں بھاتے جن میں پی ٹی آئی ور اس کے قائدین سرفہرست ہیں۔ لیکن یاد رکھیے ہمارا خلوص نیت اور حب الوطنی ہماری طاقت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1