ڈپٹی کمشنر کی ایرانی قونصلیٹ آمد،محمد حسین بنی اسدی کے ساتھ ملاقات

ڈپٹی کمشنر کی ایرانی قونصلیٹ آمد،محمد حسین بنی اسدی کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیراحمد سید ایرانی قونصلیٹ جنرل گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کی بھر پور مذمت کی ۔انہوں اس موقع پراظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ آزمائش اور دہشت گردی کے اس کٹھن مرحلے میں ہم اپنے برادر ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کر نے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ ڈی سی لاہور سمیراحمد سید نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی غیور عوام اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام کی طرح دہشتگردی کو شکست دیں گے اور مشکل کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں بہادر ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1