فلٹریشن پلانٹس پر صفائی نہ ہونے کے خلافاسمبلی میں قرار داد جمع
لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے فلٹریشن پلانٹس پر صفائی کرنے والا عملہ موجود نہ ہونے کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس تو لگا دیے گئے ہیں لیکن ان پر صفائی کرنے والا عملہ تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ گندگی والی جگہ سے پینے کا پانی لینے پر مجبور ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے ان فلٹریشن پلانٹس پر فوری طور پر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ پانی پی سکیں۔