پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کے جائزہ اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے کی اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1