روزہ رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،پیر ریاض حسین

روزہ رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،پیر ریاض حسین

لاہور(پ ر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ رمضان خارجی رسم نہیں باطنی عمل ہے۔روزہ رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔رمضان کو اللہ نے اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔رمضان برکتوں، رحمتوں اور عبادتوں کا مہینہ ہے۔رمضان نشریات کے نام پر ٹی وی چینلز پر فنکاروں کی دکانیں سجانا افسوناک ہے۔بھارت اور امریکہ نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے۔پاکستان کو علاقائی تنہائی کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔رمضان المبارک نزول قر آن کا مہینہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت کا خیر خواہ اور پر امن معاشرے کا ضامن ہے۔ماہ صیام میں دلوں کو عبادتوں سے منور کرنا ہو گا۔ روزہ جسمانی اور روحانی بیماریوں کا بہترین علاج ہے۔رمضان میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1