مون سون سے قبل بارشوں سے جا بجا پانی ،شہریوں کو مشکلات

مون سون سے قبل بارشوں سے جا بجا پانی ،شہریوں کو مشکلات

لاہور (اپنے خبر نگار سے )مون سون سے قبل ہونے والی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، لاہور کے اورنج لائن منصوبے سمیت متعدد علاقوں میں بارش کا پانی کئی گھنٹوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں ابر رحمت گلی محلوں کیلئے زحمت بن گئی، تفصیلات کے مطابق جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کئی موٹر سائیکل سوارگر کر زخمی ہوچکے ہیں ،اس کے علاوہ والٹن روڈ اور قذافی سٹیڈیم کے علاقے بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، سمن آباد، چوبرجی، مسلم ٹاون، لکشمی، گلشن راوی،ساندہ، جوہر ٹاؤن اور مال روڈ سے ملحقہ اہم شاہراہوں سمیت شہر کے متعدد علاقوں کی گلیوں اور شاہراہوں پر کھڑا بارشی پانی ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی حقیقت بیان کر رہا ہے، ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1