مغرب کی ثقافتی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کا تصور دھندلا دیا،ذکر اللہ مجاہد

مغرب کی ثقافتی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کا تصور دھندلا دیا،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ ملک میں مغرب کی سیاسی ، معاشی ، ثقافتی یلغار نے اسلامی نظام زندگی کے تصور کو دھندلادیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں اسلام کے صحیح تصور کو اُجاگر کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں دینی مدارس کے طلبہ کی تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل امین عام نے کی جبکہ ان کے ہمراہ منتظم مامون عباسی اور دیگر رہنماء شریک تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ چاہتی ہے جس کے لیے جمہوریت ہی دراصل ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کا صحیح راستہ جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام نے عوام کو مایوس اور ملک کو بدحال کر دیا ہے اور ملک کے اندر کرپشن اور کرپٹ نظام نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1