مصالحتی مرکز نے بازیاب مریضہ اورسرجن میں مصالحت کرا دی

مصالحتی مرکز نے بازیاب مریضہ اورسرجن میں مصالحت کرا دی

لاہور(نامہ نگار)مصالحتی مرکز کے جج عمران نذیر نے حمید لطیف ہسپتال سے بازیاب ہونے والی مریضہ مقدس شہزاد اور حمید لطیف ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر نبیل میں مصالحت ہونے پر کیس کو نمٹا دیا۔مصالحتی مرکز میں ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضی چودھری نے حمید لطیف ہسپتال سے برآمد ہونے والی مریضہ مقدس شہزاد کے برآمد ہونے اور بعد میں لین دین کا معاملہ سامنے آنے پر کیس کو مصالحت کے لئے چند روز قبل مصالحتی مرکز بھجوا دیا تھا۔ مصالحتی مرکز کے جج عمران نذیر نے فریقین کو طلب کیا ۔عدالت میں فریقین کو بلا کر سوچنے کا موقع دیا بعد میں طے پایا کہ مقدس شہزاد کا شوہر شہزاد ڈاکٹر نبیل کو 2چیک 82،82ہزارروپے کے دو مختلف تاریخوں میں ادا کرے گا جبکہ ڈاکٹر نبیل مریضہ کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دے گا ۔

 

مزید : علاقائی