آن لائن جوا کروانے والے 2 ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ نے منی لانڈرنگ اور آن لائن جواء اور سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم جواد علی اور ملک اصغر کو گرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم علی جواد اور ملک اصغر آن لائن جوئے کے لئے بک چلا رہے تھے، ملزم منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے برآمدگی کر لی ہے، لہٰذا ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے، عدالت نے 22جون کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے حکم دے دیاہے۔