جعلی ڈاکٹر بن کرہیئر ٹرانسپلانٹ کرنیوالے 2ملزموں کو 3,3ماہ قید اور جرمانہ

جعلی ڈاکٹر بن کرہیئر ٹرانسپلانٹ کرنیوالے 2ملزموں کو 3,3ماہ قید اور جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے گنجے سروں پر بال لگا کر دینے والے خودساختہ 2ڈاکٹر زسرداراحمد اور علی رضا کو 3،3ماہ قید اورمجموعی طور پر30ہزار روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔ڈرگ کورٹ کی عدالت میں داتا گنج بخش ٹاون کے ڈرگ انسپکٹر نے سمن آباد میں سروں پر بال لگانے کا جھانسہ دے کررقم ہتھیانے والے دو خودساختہ ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایاگیا کہ علاقے کے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ دونوں کے پاس کوئی لائسنس نہیں اور وہ بغیر لائسنس کے لوگوں کے سروں پر بال لگا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی