پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10جون کو مقدمہ کی نقل اور سی سی پی او کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کی جانب سے سی سی پی او لاہور امین وینس کو بھجوائے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تھانہ شادباغ میں 2012ء سے گینگ ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے جس میں درخواست گزار نے 3لاکھ روپے،2 ہزار سعودی ریال اور 5ہزار درہم سپرداری پر حاصل کرنے کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے درخواست گزار کو رقم سپرداری پر دینے کاحکم دے رکھا ہے۔