قتل کامقدمہ ،مجرم کو5سال بعدسزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ

قتل کامقدمہ ،مجرم کو5سال بعدسزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اخترنے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم رفیق عرف فیکا کو5سال بعدسزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ شمالی چھاؤنی نے ملزم محمد رفیق عرف فیکا کے خلاف امجدنامی شخص کوقتل کرنے کاچالان پیش کیا ۔مذکورہ مجرم کے خلاف 2012ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مجرم کی مقتول امجد کے ساتھ دیرینہ عداوت تھی جس کی بناپراس نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید : علاقائی