دہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس بنا کر دینے کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

دہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس بنا کر دینے کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے مبینہ طورپردہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس بنا کر دینے کے الزام میں ضلع کچہری اسلحہ برانچ کے گرفتار وقارعلی، بابرسہیل اور محمد شوکت کے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے ضلع کچہری کے 3سابق کلرکوں کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ۔عداالت میں دوران سماعت ایک گواہ علی حسن کا بیان ہوا جس کے بعد اس پر وکلا ء نے اپنی جرح مکمل کی عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ تاریخ پر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں کافی تعداد میں اسلحے کے جعلی لائسنس بھی پیش کئے گے۔

مزید : علاقائی