ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد
لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن نے اغواء برائے تاوان، چوری ،ڈکیتی اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی وارداتوں میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمدکر لیا۔ان خیالات کا اظہار ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن میڈئم شائستہ نے پریس کانفر نس کے دوران کیا۔ محمد ارشد ایس آئی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی کی زیر نگرانی ٹیم نے اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 اشتہاری محمدا حسان ولد محمد خان،محمد فیصل ولد لال خان کو گرفتار کر کے ملزمان سے تاؤان کی رقم برآمد کر لی۔ڈکیتی اور چوری میں ملوث 5 ملزم پٹھانی زوجہ رفیق،امیر حمزہ ولد گلزار احمد،سلیمان شہباز ولد شہباز،عامر ولد ذوالفقار،دانش ولد اسلم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات ،پاؤنڈ ،لاکھوں روپے نقدی وغیرہ برآمد کر لی۔