شیرا کوٹ میں جعلی ٹریفک وارڈن ساتھی سمیت گرفتار

شیرا کوٹ میں جعلی ٹریفک وارڈن ساتھی سمیت گرفتار

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ٹریفک وارڈن اسد نے ڈبل سڑکاں پر ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی ٹریفک وارڈن اعظم اور اسکے ساتھی فراست کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ شیرا کوٹ پولیس کے حوالہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر ٹریفک ملک اکرام کو خفیہ اطلاع ملی کہ گزشتہ ماہ سے جعلی ٹریفک وارڈن ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر سڑک پر ہر آنے جانے والی گاڑی کو کھڑا کرکے رشوت لیتاہے۔ ٹریفک وارڈن اسدکو دوران ڈیوٹی ایک ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ پچھلے اشارے پر ایک وارڈن اور اسکا ساتھی پیسے لے رہے ہیں جس پر ٹریفک وارڈن نے تھانہ شیرا کوٹ کی ٹیم کے ساتھ جاکر ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم اعظم کا سرگودھا جبکہ فراست کا بابو صابو سے تعلق ہے۔

مزید : علاقائی