باٹا پور ،پولیس کا جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

باٹا پور ،پولیس کا جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)رمضان کے دوران باٹاپور پولیس کا جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،کیمیکلز سے تیار ہونے والے جعلی مشروبات کی ہزاروں بوتلیں برآمد کر کے 5افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلا ت کے مطا بق باٹا پور کے علاقے جلو موڑ کے مقام پر پولیس نے چھاپہ مارکر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جلو موڑ پر قائم فیکٹری میں جعلی مشروبات تیارکئے جارہے تھے۔ پولیس نے چھاپہ مار کرپانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا فیکٹری کا مالک موقع سے فرارہوگیا۔ ڈی ایس پی محمد غیاث کا کہنا تھا کہ چند روز قبل فود اتھارٹی کی جانب سے جعلی فیکٹری کو سیل کیا گیا تھا لیکن اس نے دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیکٹری سے لاکھوں مالیت کی بوتلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں اور فیکٹری کو سیل کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی