جعلی چیئرمین نیب بن کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

جعلی چیئرمین نیب بن کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب کا چیئرمین بن کر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کر دی .جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے نے ملزم بشارت عزیز کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔مقدمہ کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے خود کو نیب کا چیئرمین ظاہر کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق کے خلاف ای میل کیں اور بے بنیاد الزامات عائدکئے جبکہ ملزم بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر شفیق کو ای میل کے ذریعے بلیک میل بھی کرتا رہا ہے۔ دوران تفتیش ملزم کے ساتھی شاہد کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔مزید 11روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -