ایس پی مجاہد کی ڈولفن فورس کے جوانوں کے ساتھ افطاری

ایس پی مجاہد کی ڈولفن فورس کے جوانوں کے ساتھ افطاری

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد نے دورانِ ڈیوٹی ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ گلبرگ میں روزہ افطارکیااور ڈولفن اہلکاروں کے کردار کی تعریف کی۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزادنے گلبرگ سیکٹر کے علاوہ دیگر مارکیٹوں مین شاہراہوں پر دورانِ گشت اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور افطاری کا سامان تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ہمیں اپنے کردار و افعال سے اپنی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرنا ہے۔

مزید : علاقائی